Hello, Everyone!
میں کلیار قبیلے سے تعلق رکھتا ہوں اور ہمیشہ سے یہی خواہش رہی ہے کہ میرا قبیلہ ایک ساتھ، ایک دل ہو کر آگے بڑھے۔
میں نے 2018 میں “دبنگ گروپ آف کلیار” کے نام سے ایک گروپ بنایا، تاکہ اپنے لوگوں کو اکٹھا کر سکوں۔
پچھلے آٹھ سالوں میں میں نے مختلف جگہوں پر پروگرام کیے، جن میں سب سے بڑا پروگرام
19 اکتوبر کو چھمب کلیار میں ہوا، جس میں تقریباً 1300 افراد شریک ہوئے۔
یہ میرے لیے ایک یادگار دن تھا۔
میں اپنے قبیلے کی ترقی اور اتحاد کو سب سے زیادہ اہمیت دیتا ہوں۔
روحانی باتوں، شاعری، اور سرائیکی زبان کے انداز میں بولنے اور سننے کا مجھے خاص شوق ہے۔
مجھے نئی چیزیں سیکھنے، ٹیکنالوجی اور مختلف قسم کی ایڈیٹنگ کا بھی شوق ہے۔
مشکلات کے اوقات میں دوسروں کی مدد کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
پچھلے سال جب سیلاب آیا تو میں نے اپنی برادری کے حالات پر بات کی اور جتنا ممکن ہوا مدد بھی کی۔
میری کوشش رہتی ہے کہ جب کوئی کلیار قبیلے کا نام لے تو وہ ہمیں
اتحاد، محبت اور خدمت کے حوالے سے یاد کرے۔
Connect
Bringing passions together, sharing inspiring ideas, and building a meaningful, vibrant community.
Discover Latest Posts